Mashriq Newspaper

شمالی بلوچستان میں آج رات سردی کی پہلی برفباری کا امکان

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آج  رات سردی کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے، برف باری  سے این 50  کوئٹہ ژوب، لورالائی  اور  زیارت کی شاہراہیں متاثر  ہونےکا خدشہ ہے۔

آج  رات  اور کل دن میں پنجاب  اور  خیبرپختونخوا  میں ڈی آئی خان ، ڈی جی خان روٹ پر غیر ضروری سفر سےگریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث ملکی اور غیرملکی 50 سے  زائد  پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے اور کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.