Mashriq Newspaper

ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیاں، مسلسل 2 سال ایوارڈ جیتنے والے بابر شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز 2023 کے لیے  مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں گزشتہ سال اور ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سال پاکستان کا کوئی کھلاڑی بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد نہیں ہوا،  گزشتہ 2 سال آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم کے نام رہا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر 2023 کی نامزدگیوں میں بھارت کے 3 اور نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

بھارت کے ویرات کوہلی، محمد شامی ، شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل  مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جگہ بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.