Mashriq Newspaper

بلوچستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ،میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں نگران حکومت کی جانب سے سرحدوں کے بندش قابل مذمت ہیں بیروزگار نوجوان چوری اور ڈکیتیوں کی طرف اس لیے جاتے ہیں کیونکہ انہیں کام نہیں ملتا وہ اپنے بھال بچوں کے روزی کمانے کیلئے غلط راستہ پر چل نکلتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی بلوچستان نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ کسی کو روزگار دے نہیں سکتے تو چھیننا بھی درست نہیںسرحد کی بندش سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں اگر 10 لاکھ نوکریاں دے سکتے ہیں تو سرحد بند کردیںروزگار بھی نہیں دے سکتے اور سرحد بھی بند کررہے ہیں یہ تو غلط ہے لوگوں کے آمدنی کا ذریعہ ختم کرنا درست عمل نہیں سرحدوں کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے ہم نہیں چاہتے کسی کی عزت نفس مجروح ہو چیک پوسٹوں پر لوگوں کے جیب خالی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں پکڑا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.