Mashriq Newspaper

اِن کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین  آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ان کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے، عوام کے ساتھ ماضی میں کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔

تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز کو محسوس کرتی ہے۔ ماضی کے مقابلے میں آج غربت دگنی ہوگئی، آج چار مرتبہ تنخواہیں بڑھائی جائیں تو بھی مہنگائی زیادہ ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، پیپلز پارٹی غریب کا درد رکھنے والی جماعت ہے۔ غریبوں کی فلاح و بہبود پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، ہم نے غریب عوام کے لیے بینظیر کارڈ دیے۔

سابق صدر نے کہا کہ یہاں انفرا اسٹرکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے، عوامی مسائل حل کریں گے، آپ نے جو مجھے پیار دکھایا اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.