Mashriq Newspaper

آج کے نتائج عوام کے نتائج ہیں، عوام کی جیت ہے، صدر کانگریس

نڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ آج کے نتائج عوام کے نتائج ہیں، عوام کی جیت ہے۔

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں ڈرامائی انداز میں اپوزیشن اتحاد کی نشستوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس دوران صدر کانگریس ملک ارجن کھرگے نے پارٹی رہنما سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا یہ انتخابات مودی بامقابلہ عوام ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ نتائج حکمراں جماعت کی بہت بڑی ہار ہے، یہ نتائج مودی جی کی شکست ہیں۔

صدر کانگریس نے کہا کہ یہ نتائج مودی جی کی شکست ہیں، یہ نتائج بھارت کی جمہوریت کی فتح ہیں۔

ملک ارجن کھرگے  ابھی ہماری لڑائی انجام تک نہیں پہنچی، ابھی ہمیں لڑتے رہنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.