Mashriq Newspaper

سرمایہ کاری روکنے کیلئے ٹوئٹ کرنیوالے اپنے ٹوئٹ سے انکاری ہیں، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکاری ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد سے اچھے معاشی اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں۔

 

عالمی جریدے بھی ہماری کارکردگی کی بات کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل ڈیفالٹ کی بات ہوتی تھی، ان کا کہنا تھا کہ چین میں ہونے والے سیمینار میں 100 پاکستانی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔

29 ماہ میں جتنی مہنگائی کم ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی۔
سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں اور پوری پی ٹی آئی میں قول و فعل کا تضاد ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.