Mashriq Newspaper

غزہ کا قتل گاہ بننا عالمی برادری کے ضمیر پر سوال ہے: شیری رحمٰن

سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ غزہ کا قتل گاہ بننا عالمی برادری کے ضمیر پر سوال ہے۔

انہوں نے ایک بیان کے ذریعے غزہ میں النصر چلڈرن اسپتال اور اسامہ بن زید اسکول پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنانا انسانیت کی توہین اور انسانی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بچوں اور عورتوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع ایک المیہ ہے جس کا کوئی بھی جواز نہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 9 ہزار 366 ہو چکی ہے جن میں 3 ہزار 826 بچے شامل ہیں، غزہ کی صورتِ حال سے عالمی برادری کے ضمیر پر سوال اٹھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ قتل گاہ بن چکا ہے، اس طرح کی بربریت پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی ناقابل قبول ہے، غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.