Mashriq Newspaper

تنہائی کا شکار انسٹاگرام صارفین کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

میٹا کا ذیلی فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گفتگو کرنے کے لیے اے آئی دوست بنا سکیں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایسے فیچر کے متعلق آگاہ کیا جانا یہ بتاتا ہے کہ میٹا اپنے صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت کے متعدد فیچر پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ گفتگو کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کا خاص مقصد لوگوں کی تنہائی کو دور کرنا ہے اور اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے لوگ اپنے اے آئی دوستوں کا انتخاب کر تے ہوئے ان سے گفتگو کر سکیں گے۔

 

پلیٹ فارم میں اس نئے فیچر کی نشاندہی ایپ محقق ایلیسینڈرو پیلوزی کی جانب سے کی گئی۔ تاہم، کمپنی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.