Mashriq Newspaper

ملک میں گندم کا 69 لاکھ 34 ہزار ٹن ذخیرہ موجود

 وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے واضح کیا ہے ملک میں وافرگندم موجود ہے۔

پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کے پاس 69 لاکھ 34 ہزار ٹن ذخیرہ ہے جو ملکی ضروریات کیلیے مئی 2024 تک کافی ہے، نئی فصل مارچ کے آخر میں آنا شروع ہو جاتی ہے۔

مزید برآں نجی شعبہ نے 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی ہے جبکہ 12 لاکھ ٹن مزید منگوائی جائے گی۔ گندم4800 روپے سے کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے من پرفروخت ہورہی ہے۔ مزید ممکنہ کمی سے عام آدمی کی قوت خرید بہتر ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.