Mashriq Newspaper

گوادر پورٹ کا پاکستان کے مستقبل کے معاشی منظرنامے میں نہایت اہم کردار ہے،صادق سنجرانی

اسلام آباد(اے این این)چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی سے گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (جی سی سی آئی) کے وفد نے پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر، بلوچستان کی کاروباری صورت حال،اقتصادی پالیسی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور گوادر میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گوادر میں کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز بارے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (جی سی سی آئی) کی کوششوں کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا اہم کردار ہے۔ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔سی پیک اور گوادر پورٹ کا پاکستان کے مستقبل کے معاشی منظرنامے میں نہایت اہم کردار ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گوادر پورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے۔ وفد نے گوادر کی کاروباری کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیئرمین سینیٹ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے، سرمایہ کاری اور خطے میں سازگار کاروباری ماحول کے لیے حکومتی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں سینیٹر پلوشہ محمدزئی خان اور سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.