Mashriq Newspaper

او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کو یقینی بنائیں۔

گیمبیا میں او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اور بلاتعطل انسانی امداد کیلئے مل کر کام کریں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام بالخصوص امت مسلمہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، چیلنجز پر او آئی سی کو متحد اور مرطوب جواب دینا چاہیے، مغربی کنارے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جان بوجھ کر انسانی امداد سے انکار کیا جا رہا ہے، فلسطین کی آزادی کیلئے اپنے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.