Mashriq Newspaper

سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر ٹنڈولکر کا کوہلی کیلئے خصوصی پیغام

ون ڈے کرکٹ میں سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے کولکتہ میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے دن شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔

کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 289 ویں میچ میں عبور کیا۔

 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ بہترین کھیلے، مجھے رواں سال 49 سال کی عمر سے 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے  365 دن لگے، اُمید کرتا ہوں ہے کہ آپ 49 ویں سے 50 ویں سنچری کا سفر آئندہ  کچھ دنوں میں پورا کرکے میرا ریکارڈ توڑ دیں گے’۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کے 289 ون ڈے میچز میں 13ہزار 600 سے زیادہ رنز ہوگئے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 49 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18ہزار 426 رنز بنائے،جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.