Mashriq Newspaper

’بجلی فراہمی میں اوور بلنگ سب سے بڑی بد دیانتی ہے‘، رضا ربانی

پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے ملک کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں(ڈسکوز) کی جانب سے بدعنوانی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجرمانہ سرگرمی کے مترادف ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بجلی کی فراہمی میں اوور بلنگ کے انکشافات میں پاکستان بھر میں ڈسکوز پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ صارفین کو لوٹ رہے ہیں اور ان سے 100 فیصد سے زیادہ رقم وصول کرتے ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک جامع انکوائری میں انکشاف کیا کہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں کسی استثنیٰ کے بغیر اپنے صارفین سے اوور چارجنگ اور اوور بلنگ کر رہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.