Mashriq Newspaper

غزہ کے آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی

غزہ کے فوجی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 406 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلن لیوی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی اہداف کے حصول کے پابند ہیں، اہداف میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہیں۔

ترجمان اسرائیلی حکومت نے بتایا کہ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کی جنگی صلاحیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کا غزہ پٹی پر کنٹرول بھی ختم ہو جائے گا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان اسرائیلی حکومت ایلن لیوی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیا کیمپ میں حماس کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر ڈالا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار کے تقریب پہنچ گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.