Mashriq Newspaper

ابرار احمد کی آسٹریلیا میں میچز نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

مسٹری اسپنر ابرار احمد نے انجری سے نجات کےلیے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا پر کوئی میچ نہ کھیل سکے۔

ابرار احمد نے انجری سے نجات کےلیے ڈاکٹرز کی ہدایت نظر انداز کردی، جس کی وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا پر دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے اور کوئی میچ نہ کھیل سکے۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے ابرار کی انجری پر رپورٹ تیار کرلی جو جیو نیوز کو موصل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جب ٹیم حیدرآباد دکن میں تھی تو ابرار احمد نے سیدھے ہیپس میں تکلیف کی شکایت کی جس پر فوری طور پر ان کے ٹیسٹ کروائے گئے جس میں ان کے عرق النسا (شیاٹک) کی تخشیص ہوئی۔

اس کے بعد میڈیکل پینل نے ان کی انجری سے نجات کےلیے انہیں ایک پلان بنا کر دیا جس میں مختلف ایکسرسائز اور ڈرل پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا جس پر بھارت میں ہی ایک بار پھر ٹیم منجمنٹ کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں ہدایات پر عمل کرنے کو کہا گیا لیکن بدقسمتی سے انہوں نے بتائی گئی ہدایات پر پھر سے مکمل عمل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ہی وجہ تھی کے دورہ آسٹریلیا کے پریکٹس میچ کے دوران وہ دوبارہ ان فٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ابرار احمد ان دنوں نیشنل اکیڈمی لاہور میں رہب پروگرام سے گزر رہے ہیں۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے ابرار کی انجری کی رپورٹ پی سی بی میں جمع کروادی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.