Mashriq Newspaper

میرے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا توایسا پیچھا کروں گا کہ وہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حریف سیاست دانوں کا نام لیے بغیر ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ اور پرانے سیاست دانوں نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت، معیشت اور وفاق کو نقصان پہنچایا ہے اور ان میں سے کسی کو حکومت ملی تو اگلے روز دھرنے کی سیاست شروع کریں گے،  اور اگر میرے  ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، یا کسی نے چھیڑ چھاڑ کی  تو ایسا پیچھا کروں گا کہ وہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں پورے ملک کا دورہ اور مہم چلانے کے بعد اپنے گھر واپس آیا ہوں، لاڑکانہ کے عوام کا شکر گزار ہوں، عوام نے جو وفاداری میرے اور میرے خاندان اور میری جماعت کے ساتھ دکھائی ہے اس سے دنیا کی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.