Mashriq Newspaper

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 737 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں آج بھی مثبت رجحان جاری ہے، جس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل کی توقعات ہیں۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق انڈیکس 1.39 فیصد یا 737 پوائنٹس بڑھ کر 53 ہزار 860 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 53 ہزار 123 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند سطح عبور کر گیا تھا۔

رواں برس کے ایس ای-100 انڈیکس میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، یہ پیش رفت آئی ایم ایف کی جانب سے جولائی میں 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد سامنے آئی، جس کے سبب ڈیفالٹ کا خدشہ ختم ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.