کوئٹہ: سول اسپتال کے مزید 2 ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال کے مزید 2 ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کانگو وائرس میں مبتلا ڈاکٹروں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق سول اسپتال کی ایک نرس، ایک پیرامیڈیکس اور ایک فارماسسٹ بھی کانگو وائرس میں مبتلا ہیں۔