Mashriq Newspaper

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تخفیف اسلحہ، عالمی سلامتی سے متعلق پاکستان کی قراردادیں منظور کرلیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی تجویز کردہ 4 قراردادیں منظور کرلیں، جن کا مقصد جوہری اسلحہ کی تخفیف اور عالمی سلامتی کے اقدامات کو تقویت دینا ہے۔

ان میں سے 2 قراردادوں کو متفقہ طور پر حمایت حاصل ہوئی جبکہ دیگر 2 کو بڑے پیمانے پر منظوری ملی جوکہ علاقائی اور عالمی استحکام کو فروغ دینے اور ان اہم مسائل پر پاکستان کے مؤقف کے لیے وسیع حمایت کی عکاس ہے۔

پہلی 2 قراردادیں ’علاقائی سطح پر تخفیف اسلحہ‘ اور ’علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات‘ اقوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کو فروغ دینے کے اجتماعی عزم کی علامت اور تنازعات اور تناؤ کم کرنے میں اہم عنصر ہیں۔

’علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول‘ سے متعلق قرارداد کو کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اقوام متحدہ کے 193 میں سے 186 رکن ممالک نے اس کی حمایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.