Mashriq Newspaper

بنگلادیشی بیٹرہاتھ سے گیند روکنے پر آؤٹ قرار

بنگلہ دیش کے بیٹرمشفق الرحیم نیوزی لینڈ کے خلاف میرپور ٹیسٹ کے پہلے دن ’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ پر آؤٹ قرار دے دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ میرپور ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔

 

میچ کے پہلے روز بنگلادیش کے مشفق الرحیم غیر معمولی انداز میں فیلڈنگ میں مداخلت کے مرتکب پائے گئے۔

مشفق الرحیم نے گیند کھیلنے کے بعد اسے اپنے ہاتھ سے روکا تو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی اپیل پر فیلڈ امپائر نے آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ کے لیے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا۔

تھرڈ امپائر نے مشفق الرحیم کو جان بوجھ کر گیند روکنے پر آؤٹ قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.