Mashriq Newspaper

بلوچستان کی 40 نشستوں پر جماعتِ اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں : لیاقت بلوچ

چیئرمین الیکشن سیل جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا واضح مؤقف ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہونے چاہئیں، سابق حکمراں عوام کا سامنا کرنے سےخوفزدہ نظر آرہے ہیں۔

چیئرمین الیکشن سیل جماعت ِاسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی کی 231 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی 278 نشستوں پر جماعتِ اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کی 107 جبکہ سندھ کی 100 نشستوں پر جماعتِ اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی 40 نشستوں پر جماعتِ اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار ملک بھر میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا فلاحی منشور پاکستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.