Mashriq Newspaper

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہنڈرڈ انڈیکس 54 ہزار پر پہنچنے کے بعد مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل 10 روزہ تیزی اور ہنڈریڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد منگل کو بیشتر دورانیے میں تیزی کے بعد مندی رہی، جس کے سبب 60.27 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے 21 ارب 80 کروڑ 91 لاکھ 71 ہزار 999 روپے ڈوب گئے۔

سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اطلاعات، آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اور مثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کا اجراء یقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث کاروبار کے بیشتر دورانیئے میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 453پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 54000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں کریکشن، پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.