Mashriq Newspaper

ماہرہ خان کی حکومت سے افغان تارکین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان تارکین وطن کی ملک کے اندر تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔ 

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کیلئے خیر سگالی کی سفیر کی حیثیت سے انہوں نے کہا کہ جن افغانیوں کو ملک میں مدد کی ضرورت ہے ان کی مدد کی جائے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ کوئی بھی اپنے گھروں کو خود سے نہیں چھوڑتا، پاکستان کو ان لوگوں کی میزبانی پر فخر ہے جو تحفظ، عزت اور احترام کی تلاش میں یہاں آئے تھے۔

 

 

اداکارہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ چالیس برس سے پاکستان اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ افغانیوں میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں ہمدردی کی ضرورت ہے اور حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.