Mashriq Newspaper

نوبل انعام یافتہ ایرانی خاتون نرگس محمدی کی جیل میں بھوک ہڑتال

ایران میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم سماجی کارکنان کی نیوز ایجنسی ’ہرانا‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نوبل امن انعام یافتہ خاتون نرگس محمدی نے جیل میں احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کردی کیونکہ جیل حکام کی جانب سے انہیں طبی سہولیات تک رسائی نہیں دی جارہی۔

خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رہنے والی نرگس محمدی کو یہ ایوارڈ ایران کی بنیاد پرست حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر 6 اکتوبر کو نوازا گیا تھا، جس کے ردعمل میں ایران کی حکومت نے نوبل کمیٹی پر انسانی حقوق کے معاملے میں مداخلت اور اسے سیاست کی نذر کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

’ہرانا‘ نے کہا کہ حکام نے 51 سالہ نرگس محمدی کو گزشتہ ہفتے دل اور پھیپھڑوں کے علاج کے لیے ہسپتال جانے کی اجازت نہیں دی تھی کیونکہ انہوں نے ہسپتال جانے کے لیے سر پر اسکارف پہننے سے انکار کر دیا تھا جو کہ ایرانی حکام کی جانب سے لازمی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.