Mashriq Newspaper

کو ئٹہ : غیر ملکی تارکین وطن کے انخلاءکو ممکن بنانے کے لئے مرحلہ وار اقدامات کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (سٹی رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو غیر ملکی تارکین وطن کے انخلاءکو ممکن بنانے کے لئے مرحلہ وار اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے کوئٹہ کو 12 زون میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تقسیم کرلیا گیا ہے جس کا مقصد ایپکس کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں پہلے مرحلے میں غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن رضا کارانہ طور پر دی گئی حکومت کی جانب سے دی گئی مدت ختم ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی روشنی میں مزید اقدام اٹھائے گئے ہیں جس میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دکانوں اور گھر گھر جا کر لوگوں کے شناختی کارڈ کی چیکنگ کے علاوہ فورسز کے اہلکار گاڑیوں موٹر سائیکل پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چیک کریں گے اور ایسے گھروں کو بھی دکھا جائے گا جو کرائے پر دیئے گئے ہیں اس اقدام کے تحت کسی بھی گھر فلیٹ یا دوکان کو چیک کئے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا اس حوالے سے سختی سے آپریشن شروع کیا جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.