Mashriq Newspaper

بلوچستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکا ایک ہفتہ مکمل ہو گیا ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ (خ ن) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکا ایک ہفتہ مکمل ہو گیا ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کو پر امن اور آچھے طریقے سے واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے۔وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی ہدایت اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے وژن کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نگرانی میں چمن بارڈر سے اب تک 66 ہزار غیر قانونی افراد کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ سندھ سے لائے ہوئے 26000 غیر قانونی غیر ملکیوں کو بھی چمن کے راستے واپس بھیجا جا چکا ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 200 غیر قانونی غیر ملکیوں کو بلوچستان میں گرفتار کیا گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق واپس بھیجا جا رہا ہے، لیکن بعض شر پسند عناصر اس عمل کو اپنے مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اور پروپیگینڈا کر رہے ہیں کہ نگران حکومت جانے کے بعد یہ عمل رک جائے گا لیکن ایسا ہرگز نہیں ہو گا اس روڈ میپ پر اگلی حکومت بھی عمل کرے گی۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ستانکزئی سفارتی آداب کا لحاظ کریں اور الزامات لگانے سے گریز کریں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد پاکستان کی معیشت اور نظام پر بوجھ ہیں۔ دہشتگردی کی وارداتوں کے علا¶ہ کئی سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ وہ اپنے شہریوں کو جلد از جلد واپس لے جانے کا بندوست کریں تاکہ شہری اپنے وطن واپس جا کے پس سکیں۔ الزامات لگانے سے اچھا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے لیے کچھ بہتر کریں اور سفارتی آداب سیکھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.