Mashriq Newspaper

ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کا معاملہ، صدارتی ریفرنس سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق فیصلے کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس کو گیارہ سال بعد سماعت کیلیے مقرر کردیا، جس پر 12 دسمبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت تین رکنی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی تاریخ کے اہم عدالتی مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عدالت سے پھانسی دینے کیخلاف صدارتی ریفرنس، جوڈیشل کونسل کی کارروائی کیخلاف جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف آئینی درخواستوں کے علاوہ سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کی درخواست کو بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.