Mashriq Newspaper

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سہہ روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(این این آئی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی سہہ روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ جمعرات کو کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سرکاری میڈیا کے افسران اور دیگر عملہ بھی موجود تھے۔ نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور اپنے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر دیگر امور کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان، پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر کوئٹہ، پی آئی ڈی کوئٹہ، اے پی پی اور ریڈیو پاکستان کوئٹہ اسٹیشن کا دورہ کریں گے۔ نگران وفاقی وزیر اپنے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس بھی کریںگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.