Mashriq Newspaper

تاحیات نااہلی کیس فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے تاحیات نااہلی کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا، جس پر 6 ججز نے اتفاق جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف کیا ہے،

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں سپریم کورٹ کے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو درست قرار دیا اور لکھا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی نااہلی سپریم کورٹ کا فیصلہ برقراررہنے تک رہے گی۔

 

انہوں نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ ’آئین میں 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی نہیں ہے،  نااہلی اس وقت تک ہے جب تک عدالت کاڈیکلریشن موجود ہے‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.