Mashriq Newspaper

آئی سی سی کا دسمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

 آئی سی سی نے دسمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دسمبر کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں تین، تین ناموں کا اعلان کردیا جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ دسمبر کی نامزدگیوں میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، بنگلادیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس شامل ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ بولنگ پرفارمنس، بنگلہ دیشی بولر تیج الاسلام کو نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں عمدہ بولنگ اور بیٹنگ پر نامزد کیا گیا۔

خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی جمائمہ روڈریگز اور دپیتی شرما اور زمبابوے کی پریشیس مارنج کو نامزد کیا گیا ہے۔

جمائمہ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں عمدہ پرفارمنس کے ذریعے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں انہوں نے 47 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی تھیں اور انتہائی اہم نصف سنچری بھی اسکور کی تھی، جبکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

دپیتی شرما نے دسمبر کے مہینے میں دو ٹیسٹ میچوں میں 165 رنز اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

زمبابوے کی پریشس مارنج نے یوگنڈا کیخلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفائر میچ میں چار اوورز میں 7 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

افریقا ریجن کے کوالیفائر ٹورنامنٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 13 وکٹیں حاصل کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.