Mashriq Newspaper

اسمارٹ ڈیوائسز کی لائٹ نیند میں خلل نہیں ڈالتی، تحقیق

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل و کمپیوٹر سمیت اس طرح کی دیگر اسمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی لائٹ انسانی نیند میں خلل نہیں ڈالتی۔

اس سے قبل سامنے آنے والی متعدد تحقیقات میں یہ انتباہ دیا گیا تھا کہ الیکٹرانک اسمارٹ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی لائٹ انسانی صحت اور خصوصی طور پر دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

تاہم جرمنی کے شہر میونخ کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک مختصر مگر تازہ تحقیق میں اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی نیند میں خلل دے سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.