Mashriq Newspaper

ایل میل کے انتخاب کے لیے گوگل کا نیا فیچر متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل میں متعدد ایل میلز کو بیک وقت منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ’سلیکٹ آل‘ کا فیچر فی الحال محدود تعداد میں (50 ای میلز) ای میل کا انتخاب  کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم، یہ فیچر صارفین کو ایک ایک ای میل چننے کی جھنجھٹ سے چھٹکارہ فراہم کرے گا۔

 

اس فیچر کے متعلق گزشتہ برس ماہ ستمبر میں صارفین نے گوگل کی جانب سے پیش کیے جانے والے کچھ اشاروں کو واضح کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن اس وقت اس کی نشان دہی کافی مشکل تھی۔

صارفین تمام ای میلز کو ایک بار میں چننے کے لیے کسی بھی ای میل کو دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا، جس کے بعد سلیک آل کا ایک آپشن نمودار ہوگا جس کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین ای میلز کو اکٹھا ڈیلیٹ، آرکائیو یا لیبل کر سکیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.