Mashriq Newspaper

مولانا عبدالغفور حیدری سے محمد اسلم غوری کی ملاقات

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری سے جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری نے ملاقات کی، ملاقات میں تنظیمی و ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں رکن سازی کے ذریعے پیغام امن و محبت کا درس دیتی ہے، جمعیت علماء اسلام حادثات سے جنم لینے والی جماعت نہیں بلکہ اس کے پیچھے اکابرین کی سو سال کی محنت ہے۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے مزید کہا کہ اشرافیہ ملک کو تباہی کی طرف لیکر جارہی ہے، آئین کی ہر صورت حفاظت کریں گے، قوم کے ووٹ کی حفاظت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.