Mashriq Newspaper

کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے

کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے جس پر متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے ان کی تلاش شروع کردی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی کسٹمز انفورسمنٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات دو افسران طارق محمود اور یاور عباس لاپتا ہوگئے، وہ کل شام سے کسی کے رابطے میں نہیں ہیں۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق تمام سرکاری محکمے کسٹمز افسران کی تلاش میں مصروف ہیں، امید ہے کہ جلد ہی ان کی بازیابی کی اطلاع مل جائے گی۔

لاپتا افسران کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں افسران جمعہ کی شام سے لاپتا ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.