Mashriq Newspaper

بھارت ؛ مبمئی میں 300 ملی میٹر بارش ، سڑکیں اور ریلوے اسٹیشن ڈوب گئے

بھارتی شہرمبمئی میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے جل تھیل ایک ہوگیا،طوفانی بارشوں سے سڑکیں اور ریلوے اسٹیشن  ڈوب گئے۔

ممبئی میں مون سون کےتگڑے اسپیل سےنظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا،میڈیارپورٹس کےمطابق شہرمیں 6گھنٹے کےدوران 300ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مبمئی میں بارش کے بعد مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال ہے، ائیرپورٹ پر  30 پروازیں منسوخ ،260تاخیر کا شکار ہیں،۔

ممبئی طوفانی بارش کےبعد اسکول اور کالج بند کردیئے گئے،ممبئی میں بارش کا پانی گھروں اور اسپتالوں میں داخل ہوگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.