Mashriq Newspaper

عمران خان وزیراعظم بننے کے پہلے ہی دن بدل گئے تھے، جہانگیر ترین

چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ بڑی امید کے ساتھ روایتی سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نیا پاکستان بنانے والے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے لیکن وہ صاحب جب وزیراعظم بنے تو امیدیں پوری نہ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔

راولپنڈی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹریٹ آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر بہت بات کرسکتا ہوں لیکن میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں، میں وہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہوں جس کا خواب دیکھا تھا، اپنی ذات کے لیے بہت کچھ کرلیا ہے، اب ملک کی خاطر کچھ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نیا ملک بنائیں گے جہاں انصاف ہوگا، روزگار ملے گا، قیادت ایمان دار ہوگی، آج آپ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں آپ سب کو مبارک ہو، یہ ایک ابتداء ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے، پہلے دن جو انسان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا تھا وہ کوئی اور ہی انسان تھا، علیم خان کو جیل میں بھیجنا بہت بڑا ظلم تھا، ہم پاکستان کو پہلے ایشا اور پھر دنیا بھر کا اچھا ملک بنائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.