Mashriq Newspaper

کسی کو ہماری سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں، ترجمان افغان حکومت

افغان حکومت نے نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امارات اسلامیہ کسی کو افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا پاکستان میں بے امنی پھیلانے والوں میں غیر قانونی تارکین وطن کا ہاتھ ہے، دہشتگردوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، دہشت گرد افغانستان کی سر زمین استعمال کرتے ہیں، افغان عبوری حکومت کو سفارتی، سیاسی، فوجی، رسمی اور غیر رسمی ذرائع سے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کا قلعہ قمع کرنے کا واضح پیغام دیا جاتا رہا۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پرترجمان امارات اسلامیہ ذبیح اللہ مجاہد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا کسی کے خلاف اقدامات نہیں چاہتے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.