Mashriq Newspaper

غزہ میں حماس یا اسرائیل کے بجائے نئی حکومت پر مشاورت جاری ہے، امریکا

امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس کا مناسب وقت نہیں آیا اور اگر وقت سے پہلے سیز فائر سے حماس مزید مضبوط ہوجائے گی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-7 اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں حکومت حماس کی ہوگی اور نہ ہی اسرائیل علاقے کا انتظام سنھبالے گا بلکہ موجودہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایک عبوری حکومت بن سکتی ہے جس کی مدت فلسطینی ریاست کے قیام تک ہوگی۔

امریکا کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ جنگ بندی کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے غزہ کی پٹی میں جامع سکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیلی فوج سنبھالے گا۔

 

نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمیں ایک بار پھر حماس کی جانب سے 7 اکتوبر جیسی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.