Mashriq Newspaper

کانک : انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (آن لائن) کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کا کانک کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے جنکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمدکرلیا گیا ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کانک کے علاقے میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کی جانب سے دہشتگردی کا منصوبہ بنانے کی اطلاع ملنے پر کاروائی کی گئی اور مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد حمزہ عرف پھلو،عبداللہ عرف ماسٹر ،آفتاب عرف شاہمیرہلاک ہوگئے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کمانڈر گلاب عرف نودین کی ہدایت پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جنکے قبضے سے *2ایس ایم جی بمعہ راونڈ ،ایک پسٹل بمعہ راونڈ ،3دستی بم ایک مقناطیسی آئی ای ڈی برآمد کرکے قبضے میں لیکر سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.