Mashriq Newspaper

مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر احتساب کی خواہاں ہے،جمال شاہ

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر احتساب کی خواہاں ہے تاکہ صحیح معنوں میں احتساب ہوسکے اور معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ذاتی اور گروہی مفادات کو بالا تاک رکھتے ہوئے اجتماعی مفاد کو ترجیح دیکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے وڑن کے مطابق مسائل کے حل پر توجہ دی یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے ہر دور اقتدار میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دیتے ہوئے موٹر ویز کا جال بچھا کر پاکستان اور قوم کو تاریکی اندھیروں سے نکال کر روشنی کی جانب گامزن کیا اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن کی بحالی کو ممکن بناکر روزگار کے مواقع پیدا کئے لیکن پارٹی کے اس وڑن کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر ہر دور میں حکومت کو ختم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن پہیے کو روک کر نیا تجربہ کرتے ہوئے مسائل کے گرداب میں پھنسایا اور آج بھی پاکستان کے 25 کروڑ عوام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ملک سے بد امنی بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہوسکے اور لوگوں کی زندگی بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔ اسی لئے مسلم لیگ (ن) سے عوام کی امیدیں وابستہ ہے اور 8 فروری کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے ایوان میں واضح اکثریت سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار آئیں گے اقتدار کے ساتھ ساتھ احتساب کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے معاشرے کی بہتری اور اداروں کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.