Mashriq Newspaper

شفاف انتخابات ہوئے تو بلوچستان میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی ،اصغرخان اچکزئی

چمن ( یو این اے ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے چمن پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملکی سیاسی حالات پر بحث مباحثہ کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور بلوچستان بالخصوص ضلع چمن میں بے شمار ترقیاتی کام کئے ہیں عوام اپنے مخلص نمائندوں کے انتخاب میں کبھی غلطی نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہئے شفاف انتخابات ہوئے تو جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی آئندہ الیکشن میں سلیکشن نہ ہوئی اور جمہوری الیکشن ہوئے تو اے این پی کے نمائندے ہی منتخب ہونگے اور ہم علاقے کی بلاتفریق رنگ و نسل زئی و خیلی سے بالاتر ہوکر علاقے کی خدمت کرتے رہینگے ضلع چمن کے دشمنوں کو عوام نے پہچان لئے کہ اپنے ہی علاقے کی اضافی سیٹ کو ختم کرنے کیلئے تمام تر کوشش کی جو کامیاب ہوئے حالانکہ چمن دو سیٹ ہونے سے ضلع مذید ترقی کرسکتا تھا بےروزگاری کا خاتمہ ممکن تھا بے شمار ترقیاتی فنڈ سے ترقیاتی کام ممکن تھے لیکن چمن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں تو کامران ہوگئے لیکن اپنا نقصان خود کیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی آئندہ بھی چمن کو دوسیٹ اور اس کی ترقی کیلئے شب و روز ایک کریں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.