Mashriq Newspaper

عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری کر لیا گیا۔

جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔

سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے تاہم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.