Mashriq Newspaper

پیاز کی فی کلو قیمت 240 روپے تک پہنچ گئی

پاکستان میں پیاز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صارفین مقامی مارکیٹوں میں پیاز کی فی کلو قیمت 240 روپے تک ادا کررہے ہیں۔

ھارت نے 8 دسمبر 2023 سے مارچ 2024 تک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کی تو برآمد کنندگان کی جانب سے شدید خریداری پر مقامی نرخ اچانک 120-140 روپے سے بڑھ کر 160-180 روپے ہو گئے اور اس کے بعد سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر نرخوں میں اضافہ جاری ہے۔

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے سے ہی افراط زر سے متاثر صارفین اب دیگر سبزیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مانگ والی اشیاء کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

خوردہ فروشوں کا کہنا ہے کہ برآمد کنندگان ایرانی اور کابل پیاز کی محدود آمد کا بھی اٹھا رہے ہیں تاکہ طلب کو پورا کیا جاسکے۔پیداوار میں کمی کے بعد پچھلے 3 ماہ کے دوران پیاز کی مقامی قیمتوں میں دوگنا سے زیادہ اضافے کے بعد بھارت نے برآمدات پر پابندی عائد کردی تھی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی بازاروں میں قیمتوں میں گراوٹ آ رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.