Mashriq Newspaper

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے بھاری اکثریت سے کامیاب

نوکنڈی(نمائندہ مشرق)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان منتخب ہوگئے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے 19019 ووٹ جبکہ جے یو آئی کے امیدوار میر امان اللہ نوتیزئی کو 17178 ووٹ حاصل کیے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے میر امان اللہ نوتیزئی کو 1913 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی نوکنڈی سے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پہلے ایم پی اے بن چکے ہیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی جیت کی خوشی میں چاغی /تفتان/دالبندین /نوکنڈی سمیت سنجرانی ہاو¿س نوکنڈی میں جشن کا سماں ہے خان پینل کے عمائدین اور سپورٹرز نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر لوگوں نے نو منتخب ایم پی اے محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کرکے ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکبادی دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.