Mashriq Newspaper

آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے: نوازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ملاقات کی، میاں محمد نوازشریف نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں، چوراہوں پر بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات کے موقع پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.