Mashriq Newspaper

محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی

پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔

محمد رضوان 100 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلنے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر ہیں، آج نیویارک میں بھارت کیخلاف کھیلا جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ محمد رضوان کے کیرئیر کا 100 واں انٹرنیشنل ٹی20 میچ ہے۔

100 سے زائد ٹی20 انٹرنیشنلز کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز میں شعیب ملک نے 123، بابر اعظم نے 119 اور محمد حفیظ نے بھی 119 میچز کھیلے جبکہ شاداب خان نے 102 میچز کھیلے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.