Mashriq Newspaper

شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد جام شہادت نوش کر گئے، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق راولپنڈی سے ہے، انہوں نے اکتوبر 2020ء میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فارائض سرانجام دیئے۔

کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے سوگواران میں والد، والدہ، بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.