Mashriq Newspaper

اسرائیل دفاع کے حق سے باہر نکل چکا ہے، مصر

مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ دفاع کے حق سے باہر نکل چکا ہے۔ 

پیرس امدادی غزہ امدادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی پر عالمی خاموشی قابل مذمت ہے۔

مصری وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.