Mashriq Newspaper

پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد حسن فواد

 نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، پی آئی اے کے نقصان کی فہرست بہت لمبی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی کوئی ڈید لائن نہیں ہے تاہم نجکاری پر کافی کام مکمل کرلیا گیا ہے، کل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں معاملات کو دیکھا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.