Mashriq Newspaper

مہنگائی کے دور میں انفینکس کی ہاٹ سیریز کے سستے فون متعارف

اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے مہنگائی کے دور میں رواں سال کے سستے ترین فون متعارف کرا دیے، جنہیں فیچرز اور کیمروں کے حوالے سے معیاری قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے انفینکس ہاٹ 40، ہاٹ 40 پرو اور ہاٹ 40 آئی کو مختلف رنگوں اور ماڈیولز میں پیش کیا ہے، تاہم کمپنی نے تمام فونز کی قیمت مناسب رکھی ہے۔

کمپنی نے تینوں فونز کو 6.75 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا ہے، تاہم ہاٹ 40 آئی کی اسکرین کو تھوڑا سا چھوٹا رکھا گیا ہے۔

تینوں فونز کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم تینوں میں مختلف چارجر دیے گئے ہیں، سب سے کم 18 واٹ کا چارجر ہاٹ 40 آئی میں دیا گیا ہے جب کہ باقی دونوں فونز میں 33 واٹ کے فاسٹ چارجرز دیے گئے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہاٹ 40 اور ہاٹ 40 پرو کو محض 35 منٹ کی چارجنگ سے 75 فیصد چارج کیا جا سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.